Tuesday, October 4, 2022

کراچی ، فیروز آباد پولیس کا دو نوجوانوں پر مبینہ تشدد

کراچی ، فیروز آباد پولیس کا دو نوجوانوں پر مبینہ تشدد

کراچی (92 نیوز) کراچی میں پولیس نے تین نوجوانوں کو حراست میں لے کر شدید تشدد کا نشانہ بنا دیا ۔
تھانہ فیروز آباد پولیس لڑکیوں سے چھیڑخانی کی اطلاع ملنے پر فوری ایکشن میں آ گئے اور تین نوجوانوں کو حراست میں لے لیا اور تھانے میں بند کر کے شدید تشدد کانشانہ بنا دیا۔
ڈی ایس پی یعقوب جٹ نے زیر حراست نوجوانوں پر تشدد پر موقف اپنایا کہ لڑکیوں سے چھیڑ خانی کرنے والوں پر تشدد جائز ہے۔
اس پر اہلخانہ اور دوستوں کو اطلاع ملی تو وہ تھانے پہنچ گئے اور اہلکاروں سے تشدد کرنے کی وجہ پوچھتے رہے۔
رشتہ داروں نے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔