Monday, November 28, 2022

کراچی، فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم میں پلاٹ نہ ملنے کیخلاف متاثرین سراپا احتجاج

کراچی، فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم میں پلاٹ نہ ملنے کیخلاف متاثرین سراپا احتجاج
کراچی(92 نیوز) کراچی کی فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم میں پلاٹ نہ ملنے کیخلاف متاثرین سراپا احتجاج بن گئے ۔ اور شارع فیصل پر اسکیم کے دفتر پہنچ کر مظاہرہ کیا۔ کراچی کے رہائشوں نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کی جانب سے رقم وصول کرنے کے باوجود پلاٹ نہ ملنے کیخلاف شارع فیصل پر احتجاج کیا۔ مظاہرین ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے اپنی جمع پونجی ضائع ہونے کیخلاف سراپا احتجاج نظرآئے اور فوری طور پر رقم واپس کرنے کا مطالبہ کرتے رہے، لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔ احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی میں خلل آیا تو پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم میں 13 ارب روپے کے فراڈ کا الزام ہے، جس میں 6 ہزار افراد نے پلاٹ کی بُکنگ کروائی تھی۔ چیئرمین نیب نے گزشتہ روز عوام کی داد رسی کیلئے نوٹس لیکر فوری انکوائری کا حکم دیا تھا جبکہ عوام کی دولت سے کھیلنے والوں کی نشاندہی کی ہدایت کی گئی تھی۔