Friday, October 7, 2022

کراچی ، فراہمی آب کے واحد میگا منصوبے کے 4 میں سنگین غلطیوں کا انکشاف

کراچی ، فراہمی آب کے واحد میگا منصوبے کے 4 میں سنگین غلطیوں کا انکشاف
کراچی (92 نیوز) فراہمی آب کے واحد میگا پروجیکٹ کے فور کی نا مکمل پی سی ون بنائے جانے کا انکشاف ہو گیا۔ واٹر بورڈ حکام کے مطابق پی سی ون میں بنیادی ضروریات کو شامل ہی نہیں کیا گیا۔ سمندر کنارے پیاسے کراچی میں پانی کی فراہمی خواب بن گیا۔ واٹر بورڈ اور نان ٹیکنیکل افسران کی سنگین غلطیاں، بجلی کی فراہمی، اسٹاف کالونی، پل اور سڑکیں پی سی ون میں شامل نہیں۔ منصوبے کی لاگت میں پھر اضافہ ہو گیا جبکہ تکمیل کی مدت بھی بڑھا دی گئی۔ منصوبے کی تکمیل میں تین حکومتیں مدت پوری کر چکی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تحقیقات کیلئے چیف سیکرٹری کو خط لکھ دیا۔ وزیراعلیٰ کہتے ہیں منصوبے کی لاگت میں بڑا اضافہ ہوسکتا ہے۔