کراچی : فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر سمیت 7ملزم نوے روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے
![کراچی : فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر سمیت 7ملزم نوے روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2016/05/mqm.jpg)
کراچی(92نیوز)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر آفتاب سمیت سات ملزموں کو نوے روز کے لیے رینجرز کے حوالے کردیا ۔ ملزم چالیس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق رینجرز نے ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر آفتاب احمد کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا ، رینجرز وکیل کے مطابق ملزم چالیس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ سمیت کئی سنگین جرائم میں ملوث ہے ،دوسری جانب ایم کیوایم کے کارکن سعید احمد ، افضل ، عدنان ، سرور ، کاشف اور اکبر کو بھی عدالت میں پیش کیا ، لاء آفیسر کے مطابق ملزم عدنان بھارت سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کرچکا ہے اور پاکستان میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور دیگر خطرناک جرائم میں ملوث رہا ہے ۔
جبکہ دیگر ملزم ٹارگٹ کلنگ ،، بھتہ خوری ،، اسلحہ اسمگلنگ اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ گینگ وار کے کارندے ملزم جاوید یونس کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ جاوید نے دوران تفتیش درجنوں افراد کے قتل کا اعتراف کیا ۔ پیش کئے گئے تمام ملزم پولیس کو درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے ۔