Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی: فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، 2زخمی

کراچی: فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، 2زخمی
December 19, 2016

کراچی (92نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ ڈیفنس میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق شاہراہ فیصل لال کوٹھی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔ مقتولہ کی شناخت نادیہ کے نام سے ہوئی۔ نادیہ اور عمر کی سات ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ شوہر کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا۔

موسمیات کے علاقے سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔ مقتول کی شناخت امجد کے نام سے ہوئی۔ پاک کالونی کے قریب ندی سے بھی ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جبکہ ڈیفنس کے علاقے میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔