Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 4افراد جاں بحق، پولیس نے 7ملزم گرفتار کر لئے

کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 4افراد جاں بحق، پولیس نے 7ملزم گرفتار کر لئے
July 12, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی ، سات ملزم گرفتار کر کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون قطر موڑ کے قریب موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے عمران اور داتار جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا ساتھی زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ طارق روڈ پر فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوا جبکہ منگھوپیر میں مکان سے 55 سالہ شخص کی دو روز پرانی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ دوسری جانب اورنگی ٹاون پاکستان بازار میں پولیس مقابلے کے دوران دو ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔ لیاری کلری میں پولیس مقابلے کے دوران دو بھتہ خور گرفتار کرلئے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان قتل کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔ کورنگی میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ شرافی گوٹھ میں پولیس نے مقابلے میں ملزم الطاف اور شفیق کو گرفتار کرلیا۔