Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں کے ایم سی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹے

کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں کے ایم سی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹے
October 13, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں کے ایم سی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت دو افراد جان سے گئے۔ مخالفین کی فائرنگ سے گینگ وار کا کارندہ مارا گیا جبکہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں دو زخمیوں سمیت سات ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے کے ایم سی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ارشد حسین جاں بحق ہوئے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو انتہائی قریب سے گولیاں ماری گئیں۔ واردات کے بعد پولیس اور رینجرز نے شواہد اکٹھا کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ لیاری کے علاقے کلری سے سکندر نامی شخص کی لاش ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا تعلق گینگ وار سے تھا جسے مخالفین نے شک کی بنیاد پر قتل کیا۔ سپر ہائی وے کے نزدیک ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے مبینہ طور پر اغوا کے بعد قتل کیا گیا۔ دوسری جانب پولیس نے رضویہ اور گزری کے علاقوں میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے دو ملزموں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے بھی تین راہزنوں کو پکڑ لیا جن کے قبضے سے چھینی گئی موٹرسائیکل اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔ اینٹی کار لفٹنگ سیل نے بن قاسم میں کارروائی کر کے دو موٹرسائیکل لفٹر گرفتار کیے۔ ایس ایس پی اے سی ایل سی عرفان بہادر کے مطابق ملزم فرید اور غلام نبی کے قبضے سے اسلحہ اور دو موٹرسائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔