Saturday, July 27, 2024

کراچی : عوامی مسائل کےحل کیلئے پی ایس پی کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری

کراچی : عوامی مسائل کےحل کیلئے پی ایس پی کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری
April 8, 2017
کراچی (92نیوز)کراچی میں عوامی مسائل کے حل کیلئے پاک سرزمین پارٹی کا پریس کلب پر جاری دھرنا تیسرے روزبھی جاری رہا ، دھرنے میں چئیرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال سمیت رہنما اور کارکن بھی موجود ہیں۔ تفصیلات کےمطابق عوامی مسائل کے حل کیلئے پی ایس پی کا دھرنا پریس کلب کے باہر جاری، اڑتالیس گھنٹوں بعد بھی رہنما اور کارکن پر عزم دکھائی دے رہے ہیں، کارکنوں نے چئیرمین مصطفیٰ کمال کا حوصلہ بڑھانے کیلئے نعرے بازی کی اور ترانوں پر رقص بھی کیا۔ پاک سرزمین پارٹی کے رہنماوں کا کہنا ہےکہ عوام کے حقوق حاصل کرنے کیلئے سڑکوں پر نکلے ہیں اور مسائل کا حل ہی اولین ترجیح ہے۔ پی ایس پی کی جانب سے احتجاج کو مزید وسیع کرتے ہوئےآج شہر کے بارہ اہم مقامات پر احتجاج کیا جاگیا ہے۔