Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : عدالت میں دستی بم پھٹ گیا، جج سمیت 5 افراد زخمی

کراچی : عدالت میں دستی بم پھٹ گیا، جج سمیت 5 افراد زخمی
April 11, 2016
کراچی (92نیوز)کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران کیس پراپرٹی کا دستی بم پھٹ گیا۔ جج سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کلفٹن میں واقع انسداد دہشت گردی عدالت میں ملزم ولید کے خلاف دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایکٹ کیس کی سماعت جاری تھی کہ تفتیشی افسر عدالت کے حکم پر ملزم کے قبضے سے برآمد دھماکہ خیز مواد کا معائنہ کروا رہا تھا کہ بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار، جج اور عدالتی عملے سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس اور رینجرز نے عدالت کو حصار میں لے لیا۔ واقعہ پر چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو کوتاہی برتنے والے اہلکار کے خلاف کاروائی کی ہدایت کردی۔ ساتھ ہی تحقیقاتی رپورٹ بھی طلب کرلی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بھی واقعہ کا نوٹس لے کر تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی۔ ڈی آئی جی ساﺅتھ موقع پر پہنچے اور معائنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈیفنس وکیل کے اصرار پر کیس پراپرٹی کھولی گئی۔ کہیں پر بھی بارودی مواد چیک نہیں کرایا جاتا۔ ڈی آئی جی ساﺅتھ نے بتایا کہ دستی بم نہیں ڈیٹو نیٹر پھٹا ہے جس کےساتھ کم مقدارمیں بارودی مواد ہوتا ہے تاہم اب کیس پراپرٹی سے متعلق ایس او پیز تبدیل کرینگے۔ atc blast atc blast-1