کراچی (92 نیوز) کراچی میں عدالتی بیلف اور پولیس کو اسلامیہ کالج سیل کرانے کی کوشش مہنگی پڑ گئی ۔ طلبہ نے شدید احتجاج ، نعرے بازی کی اور سڑکوں پر نکل آئے ۔
طلبہ نے نیو ایم اے جناح روڈ بلاک کیا اور ٹائز بھی جلائے ۔ انہوں نے کہا کہ مر جائیں گے، مٹ جائیں گے لیکن کالج خالی نہیں کریں گے ۔
طلبہ کا غصہ دیکھ کر بیلف اور پولیس نے واپسی میں ہی بہتری جانی جس کے بعد احتجاج ختم ہو گیا ۔