کراچی : عبدالستار ایدھی کی عطیہ کردہ آنکھیں 2نابینا افراد کو لگادی گئیں

کراچی(92نیوز)عبدالستار ایدھی کی عطیہ کردہ آنکھیں دو نابینا افراد کو لگادی گئیں ، دونوں آنکھیں ایس آئی یو ٹی اسپتال میں ہی لگائی گئی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق زندگی بھر دنیا کی مشکلات کو حل کرنیوالے عبدالستار ایدھی موت کے بعد دو لوگوں کی زندگی میں روشنی بکھیر گئے ۔
عبدالستار ایدھی کی عطیہ کردہ آنکھیں 2نابینا افراد میں لگادی گئی ہیں ،ایس آئی یو ٹی ذرائع کے مطابق پروفیسر ادریس ایدھی نے مستحق افراد کو یہ آنکھیں لگائی ہیں ۔