Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : عباسی شہید اسپتال کے ڈائریکٹر فنانس فرید الدین مزید ایک روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

کراچی : عباسی شہید اسپتال کے ڈائریکٹر فنانس فرید الدین مزید ایک روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے
August 31, 2015
کراچی (92نیوز) سیاسی جماعت کے کارکن اور عباسی شہید اسپتال کے ڈائریکٹر فنانس ملزم فرید کو مزید ایک روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی جماعت کے کارکن اور عباسی شہید اسپتال کے ڈائریکٹر فنانس ملزم فریدالدین کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزم کو نوے روزہ تحویل مکمل ہونے پر رینجرز کی سکیورٹی میں عدالت لایا گیا۔ رینجرز لاءافسر کے مطابق ملزم سے آوان بم سمیت دیگر خطرناک ہتھیار برآمد کئے اور اس کی نشاندہی پر قبرستان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ لاءافسر نے مزید بتایا کہ ملزم کےخلاف دومقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔ رینجرز وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزم ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر خطرناک وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔ لاءافسر نے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانی ہے، وقت دیاجائے۔ عدالت نے ملزم کو مزید ایک روز کیلئے رینجرز کے حوالے کر دیا۔