Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: عباسی شہید اسپتال کے سابق ایم ایل او کی لاش گھر سے پانچ روز بعد برآمد

کراچی: عباسی شہید اسپتال کے سابق ایم ایل او کی لاش گھر سے پانچ روز بعد برآمد
January 9, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی میں عباسی شہید اسپتال کے سابق ایم ایل او ڈاکٹر ساجد کی پانچ روز پرانی لاش ان کے گھر سے ملی۔ لاش پر کوئی تشدد کا نشان نہیں۔
ناظم آباد نمبر ایک کے رہائشی 55 سالہ ڈاکٹر ساجد کچھ عرصہ سے لاپتہ تھے۔
رات گھر سے آنے والی بدبو پر اہل محلہ نے ریسکیو کو اطلاع دی۔
پولیس اور ریسکیو اہلکار دروازہ توڑ کر گھر کے اندر داخل ہوئے۔ باتھ روم میں ڈاکٹر ساجد کی لاش پڑی تھی جسے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایم ایل او ڈاکٹرسلیم کے مطابق لاش پر تشدد کا کوئی نشان نہیں۔ کیمیائی تجزیئے کے لئے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔
اہل علاقہ کے مطابق ڈاکٹرساجد گھر میں اکیلے رہتے تھے۔ ان کی بیوی بچے دو سال قبل انہیں چھوڑ گئے تھے۔
دوسری جانب پولیس حکام نے کہا کہ واقعےکی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔