کراچی (92 نیوز) کراچی کے سی ویو پر طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور ساحل کو صاف کیا۔ سینیٹر مشاہد اللہ خان بھی پہنچے اور بچوں کے اقدام کو سراہا۔ ساتھ ساتھ یہ بھی بتاگئے کہ غیر سیاسی کوئی بھی نہیں۔
کراچی کے کلفٹن سی ویو پر مختلف اسکولز، کالجز اور یورنیورسٹی کے طلباجمع ہوئے۔ جنہوں نے ساحل کی گند و غلاظت کو صاف کرنے کا بیڑا اٹھایا ۔
شاپنگ بیگز اٹھائے طلبا نے کچرا جمع کرنا شروع کیا تو والدین بھی ان کے ساتھ ہولیے۔
طلبہ کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت اقدامات بھی ضروری ہیں۔
وفاقی وزیرسینیٹر مشاہد اللہ سی ویو پہنچے توطلبا کی کاوشوں کو سراہا۔ساتھ ہی ساحل سمندر کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھانے کا عزم بھی کیا
۔پانامہ کے سوال پر کچھ کہے بغیر ہی سب بتاگئے۔
طلبہ و طالبات کی جانب سے ساحل کو صاف کرنا ماحول دوست کاوش تھی۔ شہریوں کو بھی چاہیئے کہ وہ ساحل پر گندگی و کچرا نہ پھینکیں ۔