Thursday, September 19, 2024

کراچی: طالبعلم نے سیلقی کی نئی مثال قائم کر دی، نقل کرتے ہوئے اپنی ہی وڈیو بنا ڈالی

کراچی: طالبعلم نے سیلقی کی نئی مثال قائم کر دی، نقل کرتے ہوئے اپنی ہی وڈیو بنا ڈالی
April 1, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی کے طالبعلم نے سیلقی کی نئی مثال قائم کر دی۔ میٹرک امتحانات کے دوران سیلفی کی لت میں مبتلا طالب علم نے نقل کرتے ہوئے سیلفی وڈیو بنا ڈالی۔ ویڈیو میں کئی طلبا کو نقل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ طالبعلم کھلے عام کلاس میں موبائل فون استعمال کر رہا ہے لیکن ٹیچر نے طالب علم کو نہیں روکا۔ مختلف امتحانی مراکز میں طلبہ کھلے عام نقل کرتے رہے۔ مختلف امتحانی مراکز میں نقل کا سلسلہ جاری ہے۔ کورنگی کے سرکاری اسکول میں طلبہ کتابوں اور پرچیوں کا کھلے عام استعمال کرتے رہے، متعدد امتحانی مراکز میں بجلی بھی غائب جبکہ بورڈ انتظامیہ نے گندگی کے ڈھیر لگے اسکولوں میں بھی امتحانی مرکز قائم کر رکھا ہے جس کا مرکزی دروازہ کچرے کے ڈھیر کے باعث بند ہو چکا ہے۔ سکول میں جمع گندا پانی جوہڑ کا منظر پیش کر رہا ہے لیکن میٹرک بورڈ انتظامیہ نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔