Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی: ضلع ایسٹ کی عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کی سٹی کورٹ میں ہڑتال

کراچی: ضلع ایسٹ کی عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کی سٹی کورٹ میں ہڑتال
February 24, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی میں ضلع ایسٹ کی عدالتوں کی کورنگی جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کے فیصلے کیخلاف وکلاء نے سٹی کورٹ میں مکمل ہڑتال کر دی ۔ داخلی دروازے بھی بند کر دیئے گئے جس سے سائلین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ادھر پولیس بھی بے بس نظرآئی ۔ اہلکار ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر تماشا دیکھتے رہے۔
سائیلین نے کہا کہ دروازے کھولے جائیں تاکہ پریشانیاں ختم ہو سکیں۔
دوسری طرف کراچی بار کے صدر نے کہا کہ وکلاء کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے ۔ کورنگی جوڈیشل کمپلیکس میں سہولتیں بھی نہیں ۔ ایک عدالت بھی منتقل نہیں کرنے دیں گے۔
صدر کراچی بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے اعتماد میں نہیں لیا اور وکلاء نے سینٹرل جیل کو شہر سے باہر منتقل کر کے اس جگہ جوڈیشل کمپلیکس بنانے کی تجویز دی ہے۔