کراچی ، صدر میں گل پلازہ میں ایف آئی اے کا چھاپہ ، تاجر مشتعل

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے صدر میں ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کرنے کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوئی تو تاجروں نے ایف آئی اے ٹیم کو گھیر لیا۔
اس دوران مشتعل افراد نے چھاپہ مار ٹیم کے ساتھ تلخ کلامی بھی کی۔ واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی نفری موقع پر پہنچی اور ایف آئی اے ٹیم کو تاجروں کے گھیرے سے باہر نکالا۔
ایف آئی اے ٹیم نے حوالہ ہنڈی کے الزام میں تاجر یونین کے صدر حاجی طالب کو گرفتار کر لیا۔