Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : صدر میں گرجا گھروں کے سامنے پانی کی نکاسی ابھی تک مکمل نہ ہوسکی

کراچی : صدر میں گرجا گھروں کے سامنے پانی کی نکاسی ابھی تک مکمل نہ ہوسکی
July 1, 2017

کراچی (92نیوز)کراچی صدر میں گرجا گھروں کے سامنے سے بھی پانی کی نکاسی تاحال نہیں ہو سکی ہے جو کہ انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

تفصیلات کےمطابق بارش کے پانی کی نکاسی سے بے خبر شہری حکومت کے نمائندے اپنے دفتروں کے ٹھنڈے کمروں میں اختیارات نہ ہونے کا رونا رو کر چپ سادھے بیٹھے ہیں صدر کے علاقے میں موجود گرجا گھر کے سامنے تین دن سے بارش اور سیوریج کے پانی کی نکاسی نہ ہونے سےعبادت گاہ میں آنا جانا ناممکن ہو گیا ہے۔ صدر کے رہائشی اور کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ ہر بارش کے بعد نکاسی آب کا کام نہ ہونا معمول ہے ۔ شہر قائد کے باسیوں کی بارش کے بعد زندگی عذاب ہونا معمول ہو گیا ہے کیونکہ شہری حکومتی اداروں کی کارگردگی اور نااہلی سے بخوبی وافق ہو چکے ہیں۔