Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: صبا سینما کے پاس کاٹن فیکٹری میں لگی آگ نے سب خاکستر کر ڈالا

کراچی: صبا سینما کے پاس کاٹن فیکٹری میں لگی آگ نے سب خاکستر کر ڈالا
April 10, 2015
کراچی (ویب ڈیسک) نیو کراچی میں صبا سنیما کے پاس ایک کاٹن فیکٹری میں لگی آگ فیکٹری کو خاکستر کر کے ہی بجھ سکی۔ فائربریگیڈ اپنی بے بسی کا رونا روتے ہی رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی میں صبا سنیما کے پاس علی الصبح ایک کاٹن فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ فائربریگیڈ ڈیپارٹمنٹ نے فوری طور پر آگ پر قابو پانے کیلئے چار فائر ٹینڈرز روانہ کئے لیکن انڈسٹریل ایریا میں واٹر بورڈ کی جانب سے پانی کی قلت باعث دو مزید فائر ٹینڈر روانہ کئے گئے۔ فائربیگیڈ حکام نے آگ پر قابو پانے میں آنے والی مشکلات کا ذمہ دار واٹر بورڈ کو قرار دیا اور اپنی سی کوشش جاری رکھی اور بالآخر آگ بھجانے کے ساتھ ساتھ فیکٹری کے بھی مکمل جل جانے کا عندیہ سنا دیا ۔۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔