Wednesday, October 5, 2022

کراچی ، شیر شاہ کالونی میں روئی کے گودام میں آتشزدگی ‏

کراچی ، شیر شاہ کالونی میں روئی کے گودام میں آتشزدگی ‏

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے علاقے شیرشاہ کالونی پراچہ چوک کے قریب روئی کے گودام میں آتشزدگی سے کروڑوں روپے کا مال جل کر راکھ ہوگیا۔

شیر شاہ میں قائم روئی کے گودام میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی، جس کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی جانب سے ایک گاڑی روانہ کی گئی۔

گوادم میں روئی اور کپڑے کی موجودگی کے باعث آگ نے شدت اختیار کی اور پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

گودام مالک کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی جانب سے گاڑیاں دیر سے بھیجی گئیں جس کے باعث آگ نے شدت اختیار کی۔

  فائر بریگیڈ کے عملے نے تین گھنٹے سے زائدکی جدوجہد کے بعدآگ پر قابو پایا۔

فائر آفیسر کے مطابق آگ  بجھانے کےدوران دو فائر فائٹرز بھی معمولی زخمی ہوئے۔

آگ لگنےکی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکی تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔