Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی شیر شاہ میں سیوریج لائن میں دھماکا، ضلعی اور عمارت انتظامیہ کی نااہلی کھل کر سامنے آ گئی

کراچی شیر شاہ میں سیوریج لائن میں دھماکا، ضلعی اور عمارت انتظامیہ کی نااہلی کھل کر سامنے آ گئی
December 19, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی شیر شاہ میں سیوریج لائن دھماکے میں ضلعی اور عمارت انتظامیہ کی نااہلی کھل کر سامنے آ گئی۔

عدالتی احکامات پر عمارت کو خالی کرایا جانا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے غیرقانونی تعمیر دفاتر کو نوٹس دیئے تھے۔ بینک کے ساتھ بنے شوروم کو 30 نومبر کو نوٹس دیا گیا تھا۔ نوٹس کی کاپی 92 نیوز نے حاصل کر لی۔

واقعے کا مقدمہ غیرقانونی تعمیرات میں ملوث افراد کے خلاف  درج ہو گیا۔ دھماکے  میں 17 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے۔ بینک کے چیف کیشئر سردار میر اور چیک کیش کرانے آنے والے نوجوان محمد علی کی لاش مل گئی۔ دونوں کی لاشیں  نالے میں ملبے تلے دبی ہوئی تھیں۔

پولیس کے مطابق بینک اور شوروم مالک کرائے دار تھے۔ کرایہ عدالت میں جمع کروایا جاتا تھا۔