Sunday, October 2, 2022

کراچی ، شہید پولیس اہلکار جہانگیر کی نماز جنازہ ادا

کراچی ، شہید پولیس اہلکار جہانگیر کی نماز جنازہ ادا
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں گزشتہ روز ہجرت کالونی میں جاں بحق پولیس اہلکار جہانگیر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ، پولیس کے مطابق اہلکار دوسرے ساتھی کے ہمراہ کومبنگ آپریشن سے پہلے ریکی کیلئے گیا تھا  جہاں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں نامعلوم افراد نے گزشتہ روز فائرنگ کی جس سے پولیس اہلکار جان کی بازی ہارگیا  ۔ جہانگیر کی نماز جنازہ  گارڈ ہیڈ کوارٹرز میں ادا کی گئی ۔ جاں بحق اہلکار جہانگیر کی نمازجنازہ میں آئی جی سندھ کلیم امام ، ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ اور رینجرز حکام سمیت جوانوں نے شرکت کی ۔ شہید اہلکار کو پولیس کی وردی پہن کر ملک کی خدمت کا شوق تھا ، جبکہ بھائی کا کہنا ہے  جہانگیر بہت محبت کرنے والا انسان تھا ۔ پولیس نے سول لائن تھانے میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔