کراچی ، شہر قائد کو بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا
کراچی (92 نیوز) کراچی کاموسم آج بہت خوشگوار ہے۔ شہر قائد کو بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔
کراچی والے آج بہت خوش ہے۔ طویل عرصے بعد موسم جو خوشگوار ہے۔
شہر قائد کو بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ کئی دنوں تک شہریوں تنگ کرنے والا سورج کہیں دیکھائی نہیں دے رہا۔
موسم کاحال بتانےوالے کہتےہیں آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
بارش کا تو امکان نہیں ہے لیکن ہلکی پلکی بوندہ باندی ہو سکتی ہے۔ سہانے موسم میں ساحل کو نظارہ بھی بڑا دلکش لگ رہا ہے۔ موسم اچھا ہونے سے پھول اور پودوں پر بھی رونق آگئی ہے۔