کراچی ، شہریوں کی بڑی تعداد موسم کامزہ لینے ساحل پر پہنچ گئی
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں عیدکے دوسرے دن میں شہری خوب عید منارہےہیں ،منچلوں کی بڑی تعدادساحل پرپہنچ گئی ہے اور خوب موج مستی کررہی ہے۔
تپتی دھوپ کی جگہ ٹھنڈی ہوا نے لے لی اور سورج کو بادلوں نے ڈھانپ لیا ، جس کے بعد منچلے موسم کا مزہ لینے کیلئے ساحل سمندر پر پہنچ گئے ۔ ساحل سے اٹکھیلیاں کرتی لہروں میں کسی نے صرف پاؤں گیلے کیے توکوئی سمندر میں نہانے آگے نکل گیا۔
ساحل پر کوئی کھانے پینےاور لہروں سے کھیلتا تو کوئی موسم اور سمندر کی خوبصورت لہروں کے ساتھ سیلفیاں لینے میں مصروف نظر آیا۔
ساحل پر صبح سے ہی فیملیز کا رش رہا ، منچلے بھی پیچھے نہ رہے اور سمندر کی لہروں سے خوب موج مستی کی ۔ شہریوں کا کہناہے کہ سی ویو سے بہتر سستی تفریح گاہ کوئی نہیں ۔