کراچی : شہریوں نے ڈاکو پکڑ لیا ،تشدد کے بعد پولیس کے حوالے
![کراچی : شہریوں نے ڈاکو پکڑ لیا ،تشدد کے بعد پولیس کے حوالے](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2016/05/daku.jpg)
کراچی(92نیوز)کراچی کےعلاقےکورنگی صنعتی ایریامیں شہریوں نےڈاکوپکڑ لیا اورتشددکےبعد ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کی عوام اب ڈاکوؤں کے سامنے شیر بن چکی ہے ۔ ڈاکوؤں نے کراچی کے علاقے کورنگی کے صنعی ایریا میں ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی جس پر ایک ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا ۔
شہریوں نے پہلے تو خود ڈاکو پر ہاتھ صاف کئے پھر اس کے بعد ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا ۔