Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : شہریوں نے ساحل کی ریت پر امن کی فاختہ بنا کر 2015 کے آخری اتوار کو الوداع کیا

کراچی : شہریوں نے ساحل کی ریت پر امن کی فاختہ بنا کر 2015 کے آخری اتوار کو الوداع کیا
December 27, 2015
کراچی(92نیوز)شہر قائد کے باسیوں نے ساحل کی ریت پر امن کی فاختہ بنا کر دوہزار پندرہ کے آخری اتوار کو الوداع کہا شہریوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ برس بھی کراچی میں  امن کی فضا برقرار رہے گی۔ تفصیلا تکےمطابق کراچی والوں نے دو ہزار پندرہ کے آخری اتوار کو یادگار بنا ڈالا ساحل کی ٹھنڈی ریت  پر کیا گرم جذبات کا اظہار۔ کراچی کے باسیوں نے سمندر کنارے امن کی فاختہ بناکر کراچی میں امن قائم کرنے پر رینجرز،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سخت محنت اور کوشش کے باعث دو ہزار پندرہ کا سورج بے امنی اور قتل و غارت گری کو لے کر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے غروب ہو جائے گا۔ لوگوں نے سمندر کی موجوں اور سرد ہواؤں  سے محظوظ ہونے کے لیے امن قائم کرنے پر رینجرز کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔