Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : شہرکےمتعدد علاقوں میں موسلا دھاربارش ، 100سےزائد فیڈر ٹرپ کرگئے

کراچی : شہرکےمتعدد علاقوں میں موسلا دھاربارش ، 100سےزائد فیڈر ٹرپ کرگئے
July 19, 2017

کراچی (92 نیوز)کراچی میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا  ۔ بدھ کی شام سب سے زیادہ بارش لانڈھی میں ریکارڈ کی گئی  ۔ بارش کے بعد شہر کے سو سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ہلکی اور تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے  ۔

تفصیلات کےمطابق شارع فیصل، کلفٹن، ڈیفنس، آئی آئی چند ریگر روڈ، اورنگی، لیاقت آباد، صدر، ناظم آباد اور ملیر سمیت دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کے جاری ریکارڈ کےمطابق نارتھ کراچی میں 9.0 ، صدر میں 3.6 ، لانڈھی میں 55.0 ، اولڈ ایریا اور ایئرپورٹ پر 9.1 ، یونیورسٹی روڈ 14.5، فیصل پر 13.0 ، جناح ٹرمینل پر 24.0 ناظم آباد میں 18 . 7ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گی۔ ترجمان کے الیکٹرک مطابق شہر میں بارش کے باعث  100 فیڈرز ٹرپ ہوئے۔ جن میں سے 30 فیڈرز بحال کئے جاچکے ہیں بارش تھمنے کے بعد دیگر فیڈرز پر کام شروع کیا جائے گا  ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس بارش کا سلسلہ رات بھر جاری رہے گا۔