Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : شمالی بحیرہ عرب میں لائیو میزائل فائرنگ کا شاندار مظاہرہ

کراچی : شمالی بحیرہ عرب میں لائیو میزائل فائرنگ کا شاندار مظاہرہ
December 20, 2016

 کراچی(92نیوز)پاک بحریہ کے ہر اول جنگی یونٹ سے شمالی بحیرہ عرب میں لائیو میزائل فائرنگ کا مظاہرہ کیاگیا، پاک بحریہ کے جہاز سے داغے گئے میزائل نے سو فیصد درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنایا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

تفصیلات کےمطابق پاک بحریہ کے ہر اول جنگی یونٹ سے شمالی بحیرہ عرب میں لائیو میزائل فائرنگ کا مظاہرہ کیاگیا  ۔ پاک بحریہ کے جہاز سے داغے گئے میزائل نے سو فیصد درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنایا۔  پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق لائیو فائرنگ کے دوران سمندر سے سمندر میں مار کرنے والے بحری جہازشکن میزائل کی فائرنگ کا کامیاب  مظاہرہ کیا گیا۔ میزائل پاک بحریہ کے فریگیٹ جہاز اصلت سے داغاگیا۔ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ  نے  پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ لائیو میزائل فائرنگ ملکی بحری دفاعی صلاحیتوں کامنہ بولتا ثبوت ہے۔   کامیاب لائیو میزائل فائرنگ بحری سرحدوں کے دفاع میں پاک بحریہ کے عزم کی عکاس ہے۔