کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں تین ملزم ہلاک ہو گئے۔
کراچی کی شاہ فیصل کالونی نمبر تین میں ہونے والے پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزموں سے چھینی گئی گاڑی اور اسلحہ اور سیکڑوں گولیاں بھی برآمدہوئی ہیں ۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزم ملیر کورٹ کے جج سکندر امیر پر حملے اور الفلاح کے قریب پولیس وین پر فائرنگ میں ملوث تھے۔