کراچی ، شارع فیصل پر ٹریفک حادثے سے خاتون جاں بحق
کراچی (92 نیوز) کراچی میں شارع فیصل پر ٹریفک حادثے نے خاتون کی جان لے لی ۔
کراچی میں ناتھا خان پُل پر خوفناک ٹریفک حادثہ پش آیا۔ موٹرسائیکل پر سوار خاتون بُرقعہ چین میں پھنسنے کے باعث گر گئی ۔ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ڈمپر نے خاتون کو کچل دیا جبکہ شوہر اور بیٹا محفوظ رہے ۔
حادثے کے بعد شہری مشتعل ہو گئے اور ڈمپر کو آگ لگا دی جس کے شعلوں نے ڈمپر کو خاکستر کر دیا ۔افسوسناک واقعے کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا لیکن کلینر پولیس کے ہتھےچڑھ گیا ۔
ادھر شارع فیصل پر نرسری کے قریب ڈاکوؤں کو شہریوںسے لوٹ مار مہنگی پڑگئی ۔گاڑی سوار شہری نے لٹیروں کی موٹرسائیکل کو ٹکر ماری ۔ ایک ڈاکو کو رینجرز نے دھرلیا، جبکہ دوسرا بھاگ نکلا ۔
دوسری طرف شارع فیصل پولیس نے شہریوں کو چونا لگانے والاملزم گرفتار کر لیا ۔ ملزم سرکاری محکموں میں ملازمت کا جھانسہ دیکر رقم بٹورتا تھا اور دبئی فرار کی کوشش کر رہا تھا ۔