کراچی ، شارع فیصل تھانے کی حدود میں قتل کا معمہ حل کر لیا گیا
کراچی (92 نیوز) کراچی میں گذشتہ ماہ شارع فیصل تھانےکی حدود میں قتل کا معمہ حل کر لیا گیا۔ پولیس نے قتل کےالزام میں مقتول کی دوست روبینہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کےمطابق ملزمہ نے قتل کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ مقتول رئیس اور ملزمہ روبینہ کی دوستی تھی۔ ملزمہ نے رئیس سے پیسے بھی لئے ہوئے تھے۔ رئیس روبینہ سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ لیکن روبینہ ٹال مٹول سے کام لے رہی تھی۔
پولیس کے مطابق رئیس سے شادی کے لئے زور دیا تو ملزمہ نے ایسے گھر کھانے پر بلایا اور زہر ملا کھانا کھلا دیا جس سے رئیس کی موت ہو گئی۔
ملزمہ کو عدالت کے روبروپیش کر کےریمانڈ لیا جائے گا جس کےبعد تفتیش مزید آگے بڑھے گی۔