Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی سے 78بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا

کراچی سے 78بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا
July 9, 2017

کراچی (92نیوز)جذبہ خیر سگالی کے تحت کراچی سے 78 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر کے ٹرین کے ذریعے لاہور روانہ کر دیا گیا ہے۔ بھارتی ماہی گیروں  کوپیر  کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کئے جائیں گے ۔

تفصیلات کےمطابق پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 78 بھارتی ماہی گیروں کو جیل سے رہا کردیا گیا ۔ رہا ہونے والے بھارتی ماہی گیروں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا گیا  ۔ رہائی کے بعد بھارتی ماہی گیروں کی خوشی دیدنی تھی ۔ ایدھی فاونڈیشن کے سعد ایدھی کا کہنا تھا کہ بھارتی ماہی گیروں کے سفری اخراجات ایدھی فاونڈیشن نے برداشت کئے۔

رہا ہونے والے بھارتی ماہی گیروں کو ایدھی فاونڈیشن کی طرف سے نقد رقم اور تحائف بھی دیئے گئےجس کے بعد انہیں علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور روانہ کر دیا گیا ہے۔