Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی سے پنجگور جانیوالی پی آئی اے پرواز کا دوران لینڈنگ ٹائر پھٹ گیا

کراچی سے پنجگور جانیوالی پی آئی اے پرواز کا دوران لینڈنگ ٹائر پھٹ گیا
November 10, 2018
کوئٹہ (92 نیوز) کراچی سے پنجگور جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا طیارہ دوران لینڈنگ ٹائر پھٹ جانے سے رن وے سے پھسل کر کچی زمین پر اتر گیا۔ جہاز میں سوار تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہا۔ کراچی سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پرواز پی کے 517 نے صبح 8 بجکر 20 منٹ پر بلوچستان کے علاقے پنجگور کیلئے اڑان بھری تاہم 9 بجکر 4 منٹ پر طیارہ اس وقت حادثے کا شکار ہونے سے بچ گیا جب پنجگور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران جہاز کا ایک ٹائر پھٹ گیا جس سے جہاز رن وے پر پھسلتے ہوئے کچی زمین پر چلا گیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق جہاز میں 36 مسافر جبکہ عملے کے 6 افراد سوار تھے تاہم جہاز میں سوار تمام افرادمحفوظ رہے۔ حادثے کے فوراً بعد فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ مسافروں کو بحفاظت ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔