کراچی سے دوسری عید اسپیشل ٹرین لاہور روانہ
کراچی ( 92 نیوز) کراچی سے دوسری عید اسپیشل ٹرین 780 مسافروں کو لیکر لاہور کیلئے روانہ ہوگئی ، دوسری خصوصی ٹرین سے پاکستان ریلوے کو 14 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی ہے ۔
میٹھی عید بس اب آنے کو ہے ، اپنوں کے ساتھ خوشیاں منانا سب کی خواہش ہے ، کراچی سے دیگر شہروں کیلئے روانگی جاری ہے جب کہ کراچی سے دوسری عید اسپیشل ٹرین لاہور روانہ ہو گئی ۔
روزگار کیلئے کراچی آنے والے پردیسی اپنوں کے پاس جانے کیلئے بے چین اور خوش دکھائی دیے ، عید کی دوسری خصوصی ٹرین 12 بوگیوں میں 780 مسافروں کولیکر روانہ ہوئی اور ٹرین کی بُکنگ پہلے ہی دن مکمل ہوگئی تھی ۔
ریلوے حکام کے مطابق عید اسپیشل ٹرینوں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ۔