Saturday, July 27, 2024

کراچی سے حیدرآباد جانیوالے مسافر 16 گھنٹے بعد منزل کی جانب روانہ ہوگئے

کراچی سے حیدرآباد جانیوالے مسافر 16 گھنٹے بعد منزل کی جانب روانہ ہوگئے
April 9, 2017
حیدرآباد(92نیوز)کراچی سے حیدرآباد جانے والے مسافر 16 گھنٹےبعد منزل مقصود کی جانب روانہ ہوگئے،سپر ہائی وے پر ٹریفک جام کے باعث سینکڑوں مسافروں نے رات سڑک پر ہی گزاری، بالخصوص بچوں اور خواتین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کےمطابق سپر ہائی وے پر سولہ گھنٹوں کے بعد ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی ، ٹریفک بحال ہوئی تو مسافروں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔ گزشتہ رات ٹرالر کی خرابی پر سپر ہائی وے پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا تھا اور ایدھی ولیج سے نوری آباد تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ ادھر موٹر وے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرالر کچھ دیر بعد ہی ہٹادیا گیا تھا تاہم غلط سمت سے آنے والی گاڑیوں کے باعث بدترین ٹریفک جام  ہوگیا تھا۔