Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی سے جدہ جانے والی پرواز سے 15 کلو ہیروئن برآمد

کراچی سے جدہ جانے والی پرواز سے 15 کلو ہیروئن برآمد
December 21, 2016

کراچی (92نیوز) کراچی کسٹم نے جناح ایئرپورٹ پر کارروائی کر کے جدہ جانے والے قومی ایئر لائن کے طیارے کے خفیہ خانوں سے 15 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق طیارے کو گزشتہ رات ڈھائی بجے جدہ کے لیے پرواز کرنا تھی۔  کسٹم حکام نے اطلاع ملنے پر جدہ کی فلائیٹ بھی منسوخ کرا دی۔

کسٹم حکام نے تلاشی کے لیے طیارے کو پارکنگ نمبر 25 پر کھڑا کرکے طیارے کے عملے سے تفتیش  کے لیے پی آئی اے حکام سے اجازت طلب کر لی۔