Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی سے اندرون ملک جانیوالی ٹرینوں کی آمدورفت بحال کردی گئی

کراچی سے اندرون ملک جانیوالی ٹرینوں کی آمدورفت بحال کردی گئی
July 23, 2017

کراچی (92نیوز)کراچی سے اندرون ملک جانیوالی ٹرینوں کی آمدورفت بحال کردی گئی ۔ٹرینوں کے لیٹ ہونے سے مسافروں نے کینٹ اسٹیشن پراحتجاج بھی کیا۔

تفصیلات کےمطابق ٹرین ڈرائیورزویلفیئرایسوسی ایشن کی مطالبات کےحق میں غیرمعینہ مدت کے لیے ہڑتال۔ٹرینوں کی آمدورفت کانظام درہم برہم ہوگیا پریشان حال مسافروں کے صبرکاپیمانہ لبریزہواتوریلوے انتظامیہ نے انکوائری اورریزرویشن دفترکوتالالگادیاجس پرمسافروں نے خوب نعرے بازی کی۔ پریشان حال مسافروں میں ملیرسے لاہورجانیوالادلہاعرفان بھی شامل تھاجس کا سارامزاہڑتالی ڈرائیورزنے کرکراکردیا۔تاخیرسے پہنچنے والی ٹرین کے مسافرکہتے ہیں پانامہ میں پھنسے وزیرریلوے مسافروں کی تکلیف کااحساس کریں۔ محکمہ ریلوے کاکہناہے کہ ملک بھرمیں ریل آپریشن کومکمل طورپربحال کردیاگیاہے کراچی کینٹ اسٹیشن سے ہزارہ ایکسپریس کوڈھائی گھنٹہ،عوامی ایکسپریس کودوگھنٹے تاخیرسے اندرون ملک روانہ کردیاگیا۔ریلوے حکام کے مطابق تمام ریلوے ٹرینوں مقررہ وقت پرروانہ کرنیکی کوشش کی جارہی ہے۔