Tuesday, November 29, 2022

کراچی سے اسلحے کا ذخیرہ پکڑا گیا

کراچی سے اسلحے کا ذخیرہ پکڑا گیا

کراچی (92نیوز) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رینجرز نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے یونٹ آفس سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے ایم کیو ایم لندن کے لیاقت آباد یونٹ ایک سو چوسٹھ پر چھاپہ مارا اور دفتر میں چھپائے گئے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کر لی۔

اسلحے میں تین عدد ٹرپل ٹو رائفل، ایک جی تھری، آٹھ پستول تیس بور، چار میگزین، اٹھارہ سو ایس ایم جی گولیاں برآمد کر لیں۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والا اسلحہ شہر میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔