کراچی : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2ٹارگٹ کلر گرفتار
کراچی(92نیوز)کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، سیاسی جماعت کے 2ٹارگٹ کلر گرفتار کر لئے گئےہیں ۔
ایس ایس پی جنید شیخ کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلرندیم ننھا اور عمران لنگڑا 25افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں سیاسی جماعت کے دو ٹارگٹ کلر گرفتارہوئے ہیں ۔
ایس ایس پی جنید شیخ کا کہنا ہے ندیم عرف ننھا اور عمران عرف لنگڑا پچیس افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزم قتل کیلئے دس سے پینتیس ہزار روپے لیتے تھے۔