کراچی : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں گینگ وار کے تین ملزم گرفتار
کراچی(92نیوز)کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے تین ملزم گرفتار کرلیے ۔ گرفتار ملزم قتل ، بھتہ خوری سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے تین ملزم گرفتار کرلیے ۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم عدیل عزیر بلوچ کا قریبی ساتھی ہے ۔گرفتار ملزم عدیل ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ شہروز اور امان بیرون ملک سے آنے والوں کو لوٹنے میں بھی ملوث تھے ۔
گرفتار ملزموں سے 2 کلاشنکوف ، 5 ٹی ٹی پستول ، 4 ہینڈ گرنیڈ اور ایک اسنائپر رائفل برامد ہوئے گرفتار ملزم قتل ، بھتہ خوری سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہیں ۔