Saturday, July 27, 2024

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں  کالعدم تنظیم کے دو ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں  کالعدم تنظیم کے دو ٹارگٹ کلر گرفتار
February 4, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں کالعدم تنظیم کے دو ٹارگٹ کلر گرفتار ہوگئے ہیں ۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے عمر اور سلمان کو کے پی ٹی فائر اسٹیشن کے قریب سے پکڑا ہے اور ان کے قبضے سے  اسلحہ بھی  برآمد ہوا ہے ۔ ترجمان کے مطابق ملزموں نے امام بارگاہ پر فائرنگ سمیت کئی وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ دوسری طرف  لیاری سے گینگ وار کا کارندہ عدنان عرف دادا گرفتارکر لیا گیا ہے ۔