Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں نثار نامی دہشتگرد گرفتار

کراچی : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں نثار نامی دہشتگرد گرفتار
May 12, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے نثار نامی دہشت گرد کوگرفتار کرلیا ملزم  قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ تفصیلات کےمطابق کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے دہشت گردی  قتل اقدام قتل بھتہ خوری سمیت اپنی بہن کے قتل میں ملوث نثار مروت عرف نثارے کو منگھوپیر سے گرفتار کرلیا  ۔ انچارج سی ٹی ڈی خرم وارث نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔ خرم وارث کے مطابق نثار مروت گروہ میں پندرہ سے بیس کارندے شہر میں جرائم کی وارداتیں کرتے ہیں  گرفتار نثار مروت کے قبضے سے کلاشنکوف اور ٹی ٹی پستول برامد کرلی گئی ہے ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔