Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں خطرناک ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں خطرناک ٹارگٹ کلر گرفتار
April 8, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے  انتہائی خطرناک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا  ٹارگٹ کلر پولیس اہلکار سمیت چھ افراد کے قتل میں ملوث ہے۔ تفصیلات کےمطابق کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے اورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار سمیت چھ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا انچارج سی ٹی ڈی خرم وارث نے بتایا کہ  ٹارگٹ کلر ذیشان عرف چلی کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے ۔ گرفتار ٹارگٹ کلر کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے جرائم میں مقدمات درج ہیں دوسری جانب لیاری کے علاقے جہاں آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا  ۔ جبکہ کورنگی صنعتی ایریا اور سولجر بازار میں بھی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ۔