Friday, November 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ،،را ،،کا نیٹ ورک پکڑا گیا 4دہشتگرد گرفتار

کراچی : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ،،را ،،کا نیٹ ورک پکڑا گیا 4دہشتگرد گرفتار
August 27, 2015
کراچی(92نیوز)سی ٹی ڈی  نے کارروائی کرتے ہوئے را کا نیٹ ورک پکڑ کر 4دہشتگردوں کو پکڑ لیاہے ۔ ایس ایس پی کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹنمنٹ    کے مطابق ملزمان نے بھارت کے مختلف حصوں سے تربیت حاصل کی اور ملزمان کا تعلق  بھی سیاسی جماعت سے ہے ۔؎ نوید خواجہ نے کہا کہ گرفتار کیے جانے والے دہشتگردوں میں شفیق پپو،خالد ،جاوید لنگڑا اور محسن عر ف عبدالجبار ٹینشن شامل ہیں ،جاوید لنگڑا نے ملزمان کو تربیت اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے میں اہم کر دار ادا کیاہے اور محسن عرف عبدالجبار نے مختلف کارروائیوں کا اعتراف بھی کیاہے ۔ نوید خواجہ کا کہناتھا کہ کراچی میں کچھ اکاﺅنٹس کا بھی پتہ لگایاہے جن میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را ‘سے کروڑوں روپے آتے ہیں اور دہشتگردوں کے ٹاﺅٹس میں کچھ بلڈرز بھی شامل ہیں ۔ ان کا کہنا تھا  کہ گرفتار ہونے والے دہشتگرد ملک میں امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنا چاہتے تھے لیکن انہیں بر وقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیاہے لیکن ابھی یہ نہیں بتا سکتے کہ دہشتگردوں کو کس جگہ سے گرفتار کیا گیاہے ۔