Thursday, September 19, 2024

کراچی ، سی ویو کے قریب اسپیشل اولمپکس میراتھن، اداکاروں کی بھی شرکت

کراچی ، سی ویو کے قریب اسپیشل اولمپکس میراتھن، اداکاروں کی بھی شرکت
February 18, 2018

کراچی  (  92 نیو ز)  کراچی میں سی ویو کے قریب اسپیشل اولمپکس میراتھن ہوئی ، جس میں ملک کے معروف اداکاروں اور شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں حصہ لیا  ۔

میراتھن میں اسپیشل بچوں، فنکاروں اور شہریوں نے شرکت کی  ، والدین کو بھی بچوں کے ساتھ شرکت کرنا بہت اچھا لگا  ۔

میراتھن میں شریک فنکاروں کا کہنا تھا اسپیشل بچے  ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ۔۔ انہیں ساتھ لے کر چلنا چاہیئے  ۔

معین خان اکیڈمی میں ہونے والی میرا تھن کا انعقاد اسپیشل اولمپکس کے پچاس سال مکمل ہونے پر کیا گیا تھا ۔