Wednesday, October 5, 2022

کراچی ، سی ویو پر نوجان کے قتل کا ملزم وکلاء نے فرار کرا دیا

کراچی ، سی ویو پر نوجان کے قتل کا ملزم وکلاء نے فرار کرا دیا

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں سی ویو پر نوجوان کے قتل کا ملزم وکلا نے فرار کرا دیا ۔ عدالت نے ظافر قتل کیس کے اہم ملزم جنید شاہ کی عبوری ضمانت مسترد کر دی مگروکلاء نے پولیس کی گرفتاری کی کوشش وکلا نے ناکام بنا دی اور تفتیشی افسر عامر الطاف کی پٹائی بھی کر دی ۔ صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔
عدالت نے ملزم کی ضمانت مسترد کر دی تو تفتیشی افسر عامر الطاف نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی تو وکلاء نے آگے بڑھ کر تفتیشی افسر کو ہی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔
صحافتی فرائض انجام دیتے ہوئے صحافیوں نے فوٹیج بنائی تو وکلاء نے صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
وکلا گردی کی وجہ سے ملزم جنید شاہ قانون کی گرفت میں نہیں آسکا۔ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ دو دریا کار پر فائرنگ کیس میں ملزم سے تفتیش ضروری تھی۔