Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : سی فیسٹیول میں  سندھ اور بلوچستان کے فوک ڈانس پر فنکاروں نے سماں باندھ دیا

کراچی : سی فیسٹیول میں  سندھ اور بلوچستان کے فوک ڈانس پر فنکاروں نے سماں باندھ دیا
July 29, 2017

کراچی (92نیوز)سندھ اور بلوچستان کا فوک ڈانس ہو اور لوک فنکاروں کی شاندار پرفارمنس،تو دیکھنے والوں پر سحر طاری ہوجاتا ہے کچھ ایسا ہی سی فیسٹیول میں ہوا جس میں فنکاروں نے سماں باندھ دیا ۔

تفصیلات کےمطابق بلوچ روایتی ڈانس لیوا کو زندہ رکھنے میں قادر لاسی اہم کردار ادا کررہے ہیں اور اس کام میں انہیں چند روز، چند ماہ یا چند سال نہیں، پورے چالیس کا عرصہ بیت چکا ہے۔ اپنی فائر پرفارمنس سے لیوا میں جان ڈالنے والے شکیل احمد کہتے ہیں بچپن سے ہی شرارتی تھا،اسی لئے اس کام کا انتخاب کیا۔ محکمہ ثقافت کی جانب سے مقامی ہوٹل میں لگائے جانے والے فیسٹیول میں سندھی لوک فنکاروں نے بھی فن کا مظاہرہ کیا۔

سی فیسٹیول میں عوام کیلئے فری بوٹ رائڈ کا اہتمام بھی کیا گیا جبکہ مختلف ثقافتی اسٹالز نے بھی فیسٹیول کی رونقوں میں اضافہ کردیا۔۔