Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: سی این جی ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم‘ تین روز بعد اسٹیشن کھل گئے

کراچی: سی این جی ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم‘ تین روز بعد اسٹیشن کھل گئے
August 13, 2016
کراچی (92نیوز) سی این جی ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک بارپھر سی این جی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہونے لگی۔ تین روز بعد سی این جی اسٹیشن کھلنے پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سی این جی ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم ہوئی تو کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی ایک بار پھر سڑسٹھ روپے پچاس پیسے فی کلو فروخت ہونے لگی۔ تین روز بعد سی این جی اسٹیشنز کھلے تو گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سی این جی ایسوسی ایشن والے ذاتی مفاد کی جنگ لڑرہے ہیں، حکومت ان کے خلاف کارروائی کرے۔ ذرائع کے مطابق سی این جی اسٹیشن مالکان فی لیٹر سی این جی پر چھ روپے کا فائدہ حاصل کر رہے تھے اور اپنا مطالبہ منوانے کیلئے ہڑتال کی تھی۔