Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : سیلفی لیتےہوئے جاں بحق ہونیوالی خواتین سپرد خاک

کراچی : سیلفی لیتےہوئے جاں بحق ہونیوالی خواتین سپرد خاک
August 22, 2016
کراچی(92نیوز)جھیل سیف الملوک میں سیلفی لیتے ہوئے برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق ہونے والی تین خواتین کو کراچی بہادرآباد میں سپرد خاک کردیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق وادی ناران کی جھیل سیف الملوک میں سیلفی لیتے ہوئے برفانی تودے تلےدب کر جاں بحق ہونے والی خاتون پچاس سالہ روزینہ، بائیس سالہ ارم اور پچیس سالہ نمرا کو کراچی میں بہادرآباد کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، تینوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے کا شکار خواتین کا آپس میں رشتہ ساس اور بہووں کا تھا،خواتین خاندان کے ساتھ تفریح کی غرض سے جھیل سیف الملوک گئی تھیں، جہاں سیلفی لیتے ہوئے برفانی تودے تلے دب گئیں،جس کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔