Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: سہراب گوٹھ پر نقیب اللہ کے قتل کیخلاف جرگہ کیمپ تیسرے دن بھی جاری

کراچی: سہراب گوٹھ پر نقیب اللہ کے قتل کیخلاف جرگہ کیمپ تیسرے دن بھی جاری
January 24, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی میں نقیب اللہ محسود کے قتل کیخلاف سہراب گوٹھ پر جرگہ کیمپ تیسرے دن بھی جاری۔

دو ہزار چودہ میں لاپتہ شخص کے اہلخانہ بھی پہنچ گئے۔ راؤ انوار کی گرفتاری اور اسے کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کردیا۔

محمد شریف کو ایس ایچ او سہراب گوٹھ شعیب شوٹر نے 4 سال پہلے حراست میں لیا اور آج تک کچھ معلوم نہیں چل سکا۔

شعیب شوٹر انکاؤنٹر اسپیشلسٹ راؤ انوار کی ٹیم کا اہم ترین رکن بھی ہے۔ محمد شریف رنگ کا کام کرتا تھا۔ ماں اور تین معصوم بچے بھی والد کی تصویریں اٹھائے جرگہ کیمپ میں پہنچ گئے۔  

لاپتہ شخص کی اہلیہ نے بتایا کہ شعیب شوٹر نے زبان بند رکھنے کیلئے دھمکیاں دیں۔ محمد شریف کے اہلخانہ کی عدالت میں درخواست پر شعیب کیخلاف مقدمہ بھی درج ہوا۔

گھر والوں نے راؤ انوار سے بھی فریاد کی لیکن سب رائیگاں گئیں۔

سہراب گوٹھ جرگہ کیمپ میں تیسرے دن بھی تعزیت کیلئےآنے والوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا اور سب کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ راؤ کو پھانسی دو۔